• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طلاق کے بعد معروف اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی

طلاق کے بعد معروف اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی

بھارت کی معروف اداکارہ نے طلاق کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے آج ایک بیان میں اپنی 15 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان کی طلاق سے متعلق بھارتی صحافیوں نے متنازع اداکارہ راکھی ساونت سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی جوڑی علیحدہ ہوتی ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کل سنگل ہوں، آپ کی میرے بارے میں کیا رائے ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک یقین ہی نہیں آ رہا کہ عامر خان اور کرن راو علیحدہ ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان اور کرن راو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے 15 سالوں میں ہم نے کئی مختلف تجربات کیے اور خوشگوار لمحات ساتھ گزارے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ صرف بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پرواز چڑھا۔ علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ بیٹے آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم کافی عرصے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن یہ فیصلہ اب کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ کے ساتھ دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم لگان کی شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی جس میں کرن راؤ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply