• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ قطر سے افغانستان پر نظر رکھے گا، پلان منظور:پینٹاگان نے بھی تصدیق کردی

امریکہ قطر سے افغانستان پر نظر رکھے گا، پلان منظور:پینٹاگان نے بھی تصدیق کردی

واشنگٹن : امریکہ قطر سے افغانستان پر نظر رکھے گا، پلان منظور:پینٹاگان نے بھی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے پینٹاگون نے افغانستان کے لیے نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق قطر سے افغانستان پر نظر رکھی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی سفارتی عملے کے تحفظ اور افغان حکومت کی مدد کے لیےامریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں رہے گی۔

اس کے علاوہ افغانستان میں امریکی مشن کی کمانڈ سنٹ کام کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی کو منتقل کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کیلئے کام کرنے والے افغان شہریوں کو وسطی ایشیا بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے امریکہ نے قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ جو کہ دو روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں سے پناہ دینے کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply