• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کو پاکپتن اراضی کیس کی خود تحقیقات کروانے کی پیشکش

نوازشریف کو پاکپتن اراضی کیس کی خود تحقیقات کروانے کی پیشکش

اسلام آباد:چیف جسٹس نے نوازشریف کو پاکپتن اراضی کیس کی خود تحقیقات کروانے کی پیشکش کردی ۔تحقیقات کےایک اورمرحلے کا آغاز!ایک اورجے آئی ٹی بنانے کاعندیہ ،پاکپتن اراضی قبضہ کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔پاکپتن اراضی قبضہ کیس میں طلبی پر نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے گھیرے میں سپریم کورٹ پہنچے۔سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نےکیس سے متعلق نواز شریف کا موقف دریافت کیا۔ نواز شریف بولے کہ یہ 32 سال پرانا کیس ہے،اپنے ریکارڈ کے مطابق کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پرالزام ہے کہ اوقاف کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کیاجس پرنواز شریف نے کہا کہ ان کے  دستخط سےکوئی ایسا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کےآفس سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا؟توکیا فراڈ محکمہ اوقاف نے کیا؟۔نواز شریف نے جواب دیا کہ اوقاف نےنوٹیفکیشن پرنمبرکی غلطی دوبارہ میرےدفترنہیں بھیجی،اس بات سے اوقاف کی نیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے پر جے آئی ٹی بنادیتےہیں، تحقیقات کے بعدآپ بری الذمہ ہوجائیں گے۔نواز شریف نے جواب دیا کہ تحقیقات پر اعتراض نہیں لیکن میرا جے آئی ٹی کا تجربہ اچھا نہیں،جے آئی ٹی کا نام سن کر دل میں کچھ ہوتا ہے،نواز شریف کے جواب پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ خود منصف بن جائیں،انصاف کرنا صرف عدالتوں کا کام نہیں،آپ جیسے لیڈر بھی انصاف کرسکتے ہیں،آپ اپنے طور پر تحقیقات کرالیں ۔عدالت نے نواز شریف کو تحقیقات کے طریقے پر ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12دسمبر تک  ملتوی کردی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply