بلیوں کے حیران کن تھری ڈی پورٹریٹ

جاپان میں ایک خاتون مصور روئی کی مدد سے بلیوں کی تھری ڈی پورٹریٹ بنانے میں حیران کن صلاحیت رکھتی ہیں۔ مصوری وہ ہنر ہے جس سے دیکھنے والوں کو یہ تخلیقی مناظر مبہوت کر کے رکھ دیتے ہیں۔ تھری ڈی ٹیکنالوجی نے مصوری کی صنف میں جدت اندازی کے  ساتھ اسے حقیقت کے نہایت قریب کر دیا ہے۔ آرٹسٹ وہ شاہکار تخلیق کر رہے ہیں کہ عقل محو حیرت ہے۔ ایسے ہی باصلاحیت مصور نے اپنے منفرد کام سے راتوں رات شہرت حاصل کر لی ہے۔ تاہم اس تھری ڈی پورٹریٹ میں رنگوں اور برش کا کمال نہیں۔ خوبصورت فریم میں سجی بلی کا چہرہ پہلی نظر میں جیتی جاگتی بلی ہی لگتی ہے جو کسی بھی لمحے فریم سے باہر کود کر آپ کی گود میں بیٹھ جائے گی اور آپ چھونے پر بلی کے بالوں کو محسوس بھی کر سکیں گے۔ مصوری کا یہ شاہکار جاپان کی خاتون مصور واکونیکو نے  تخلیق کیا ہے جو روئی کی مدد سے تھری ڈی پورٹریٹ بنانے میں پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں رکھتیں۔ وہ باریک پن کی مدد سے روئی کے گالوں کو اس طرح ترتیب اور رنگ دیتی ہیں کہ روئی کے نرم گالے بلی کی شکل دھار لیتے ہیں اور پھر آرٹسٹ اس چہرے پر شیشے کی آنکھیں نصب کر دیتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply