پوری دنیا میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر روک

امریکی وزیر جنگ مارک اسپر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں امریکی فوجیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے اس میں بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں –

امریکی وزیر جنگ مارک اسپر نے تاہم یہ بھی کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا عمل اس حکمنامے سے مستثنی ہے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا – امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ اس حکمنامے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اس بات کا اطمینان حاصل ہو جائے کہ کورنا وائرس کو ہم گھر میں نہیں لا رہے ہیں اور دوسروں کو اس سے متاثر نہیں کر رہے ہیں –

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے پہلے پینٹاگون نے کہا تھا کہ آئندہ ساٹھ روز کے لئے امریکی فوجی اور ان کے اہل خانہ ان ملکوں کا سفر نہیں کرسکیں گے جہاں کورونا پھیلا ہوا ہے- اس وقت دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکا کے دو سو ستائیس فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں –

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply