• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی رقم 28ارب سےبڑھا کر 70ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قنبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقے میں ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے مختص کی گئی امدادی رقم کو بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل سیلاب متاثرہین کے لیے 28 ارب روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب کو کہتاہوں سیاست کے لیے وقت بہت ہے ،ابھی ہمیں ملکر کام کرناہوگا۔مشکل کے اس وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کے ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے۔ہمیں آگے بڑھ کر امدادی عمل کو تیز کرنا ہوگا

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی حالیہ تباہ کاری 2010سے زیادہ ہے۔مشکلات اور مسائل بے پناہ ہیں ،وفاقی ،صوبائی حکومتیں اور ادارے سرگرم ہیں۔فضائی جائزہ میں دیکھا سندھ ،بلوچستان کے کچے کےعلاقو ں میں کچھ نہیں بچا۔سیلاب نے ہر جگہ کو متاثر کیا،لوگ جاں بحق ہوئے،فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر منہدم ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے۔سیلاب متاثرہ ہر خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے۔سیلاب متاثرین کو خصوصی پیکج کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیموں کی بہت ضرورت ہے ، اس پر آج سے کام تیز کریں گے۔سیلاب متاثرین کے لیے 8لاکھ خیمے مزید آرڈر کیے جو ایک ماہ تک مل جائیں گی ۔چین نے پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کیا۔سعودی عر ب،قطر ،متحدہ عرب امارات ،فرانس ،ترکیہ اور بہت سے ممالک نےامداد کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر مکمل بریفنگ بھی دی گئی۔ قمبر شہداد کوٹ کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply