لاہور میں سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی حادثے کا شکار

لاہور:لاہور میں سابق کرکٹرمحمد آصف  کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے  میں کرکٹرمحمد آصف، اہلیہ اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، پیر کو لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔تینوں کو شدید زخمی حالت میں سروس اسپتال منتقل کیا گیا ہے، دونوں بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔قریبی رشتے دار کے مطابق، گاڑی محمد آصف کی اہلیہ چلارہی تھی، گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس سے گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے محمد آصف ،ان کی اہلیہ اور 2 بچیوں کو سر پر شدید چوٹیں آئیں،حادثہ تیز رفتاری سے بچتے ہوئے پیش آیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”لاہور میں سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی حادثے کا شکار

  1. پاکستان میں سیٹ بیلٹ نا باندھنا زیادہ تر موجب ہوتا ہے۔ حادثہ اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا بڑا نقصان ہوجاتا ہے

Leave a Reply