• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک ِ انصاف کا جیو نیوزکیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کاآغاز

تحریک ِ انصاف کا جیو نیوزکیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کاآغاز

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف سے متعلق دعوؤں کے جواب میں جیو نیوز کے خلاف لندن اور یواے ای میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

آج اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں عمران خان نے بتایا کہ ان کی جانب سے معاملے میں مجرمانہ ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا جاچکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے لکھا ، ’حسن شاد کی سربراہی میں میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمرفاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں ۔‘

اس سے قبل عمران خان نے 6 دسمبرکواپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ، ’میری ہدایات پر لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، وکلاء نے یہ نوٹس ’پری ایکشن پروٹوکول فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کلیمز‘ کےتحت بھیجاہے۔‘

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس دعویٰ کا باضابطہ خط آج لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو بھیجا گیا ہے اوران کے پاس جواب دینے کے لیے 14 روزکی مہلت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply