کراچی:روپے کی قدر میں ریکوری وقتی ثابت ہوئی، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 3روپے 5پیسے سستا ہوا،لیکن کچھ دیر بعد ہی 138روپے پر آگیا۔کاروبار کےپہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے 5پیسے کمی ہوئی لیکن کچھ دیر بعد ہی روپے کی یہ ریکوری معمولی رہ گئی۔انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر 136روپے سے بڑھ کر 138روپے پر پہنچ گیا۔دوسری جانب شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا منفی اثر پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دیکھا جا رہاہے،مارکیٹ میں کاروبار کا اآغاز منفی ہوا ، ایک موقع پر انڈیکس میں 1300پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی گئی،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 41ہزار 100پوائنٹس پر آگیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں