• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک حاجیوں کیلئے مفت شٹل سروس کا اعلان

جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک حاجیوں کیلئے مفت شٹل سروس کا اعلان

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے مفت شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے ، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سےمسجد الحرام تک زائرین کے لیےمفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔

مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہوگا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شرو ع ہو جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply