اسلام آباد:حکومت نے پورٹ قاسم اور کے پی ٹی کے 20سال کے آڈٹ کا اعلان کردیا ۔پورٹ قاسم اور کے پی ٹی کا 20سال کا آڈٹ ہوگا،وفاقی وزیر برائے پورٹ اور شپنگ اسد علی زیدی نے اعلان کردیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وہ ثبوت اکھٹے کر رہے ہیں، سب کو حساب دینا ہوگا۔علی زیدی نے کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پراپنی رائے کا بھی اظہارکیا،ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے یوٹرن کا مطلب بھی سمجھایا،ان کا کہنا تھا کہ حکمتِ عملی کی تبدیلی کو یوٹرن کہتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں