کراچی کا علاقہ ڈیفنس فیز فائیو خیابان مجاہددھماکے سے گونج اُٹھا،خالی پلاٹ میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے ابتدائی تحقیقات میں بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیسی ساختہ بم دھماکےمیں 8سے 10کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کے 6اور سی این جی سلنڈر گاڑی سے درست حالت میں ملےجنہیں بم سے منسلک کیا گیا تھا خوش قسمتی سے بم پوری طرح نہ پھٹ سکا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیاتباہ ہونے والی کار اتوار کی شام جمشید کوارٹر سے چوری ہوئی تھی۔اُدھر تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا چینی قونصل خانے پر ناکام حملے کا تسلسل بھی ہوسکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں