سیما حیدرسرحد پار پہنچ کر سوشل میڈیا پرمکمل آزاد

سیما حیدرسرحد پار پہنچ کر سوشل میڈیا پرمکمل آزاد   ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیما حیدر نےانسٹاگرام اکاؤنٹ کی پرائیویٹ سیٹنگ کو پبلک میں تبدیل کر دیا ہے ۔سچن کی فیملی نے طبیعت کی خرابی کا بہانہ بنا کر سمیا کو میڈیا کی نگاہوں سے دور کر دیا ہے۔

پاکستان میں قیام کے دوران صرف سچن اور سیما ہی ایک دوسرے کی ریل دیکھ سکتے تھےلیکن اب لاکھوں لوگ ان ویڈیوز کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میں سیما کے نام سے کئی فرضی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ سیما حیدر کے نام سے ایک جعلی فیس بک پیج کے قریب 4.21 لاکھ فالوورز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیما کی طبیعت بھی بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ کسی دوسرے گھر میں مقیم تھیں۔ سیما کی پاکستان، نیپال اور بھارت میں بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ سیما کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موبائل نہیں ہے لیکن اس نے سچن کے کسی قریبی شخص کے موبائل میں اپنی آئی ڈی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ شروع کر رکھا ہے۔ سیما اور سچن کی ویڈیوز نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

سیما حیدر نے نیپال سے بس میں آتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی تھی۔ سیما حیدر نے اس ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے اور لوگوں سے چینل کو سبسکرائب کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس چینل پر ان کے 20 ہزار سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری طرف سیما کے غیر قانونی طور پر بھارت آنے کے معاملے میں ایک بار پھر مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ایک بار پھر سیما اور سچن سے پورے معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سرحد سے برآمد ہونے والے موبائل وغیرہ کی ایف ایس ایل تحقیقاتی رپورٹ کا بھی انتظار کر رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply