• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘بے گھرافراد کوشیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اورٹینٹ فراہم کیا جائے’

‘بے گھرافراد کوشیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اورٹینٹ فراہم کیا جائے’

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک وزیراعلیٰ پنجاب کوفٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی شیلٹرہوم کے لیے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply