• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے’

‘چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے’

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر چینی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ بھی موجود تھے۔چینی سفیر نے کہا کہ کل جو واقعہ پیش آیا، آج آپ سے ملنے آیا ہوں، آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے فوری ہم سب سے رابطہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے چینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، آپ کی سیکیورٹی بہت اہم ہے، واقعے کے فوری بعد چینی قونصل خانے کا دورہ کیا اور امن وامان پر اجلاس بھی منعقد کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قونصل خانوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس دیں گے، تمام قونصل خانوں کی سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ چینی ہمارے دوست ہیں اور ترقیاتی کاموں میں پارٹنر ہیں، اس لیے ہمارے دشمن بہت بن گئے ہیں، چینی قونصل خانے کو بہترین سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو ہم جلد مکمل کرنے جارہے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کی ہے، سندھ، بلوچستان بارڈر پر مزید سخت چیکنگ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply