• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘خفیہ معلومات امریکا کو دینے پر روسی سائنسدان کو غداری کے مقدمے کا سامنا

‘خفیہ معلومات امریکا کو دینے پر روسی سائنسدان کو غداری کے مقدمے کا سامنا

ایک روسی سائنس دان نے وطن سے غداری کرتے ہوئے مبینہ طور پر مستقبل کے جدید ترین لڑاکا طیارے مگ 41 (MiG-41) سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات امریکا کودے دیںجس کے بعد اربوں ڈالر کی تحقیق سے تیار کیا جانے والا یہ شاہکار طیارہ میدانِ عمل میں آنے سے پہلے ہی بےکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

دوسری جانب خفیہ معلومات لِیک کرنے والے روس کے سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ وکٹرکدریا تسوف کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

وکٹر پر الزام ہےکہ اس نے نیٹو کے ایک رکن ملک کو یہ معلومات فراہم کیں۔

روسی نیوز ایجنسی ٹاس (Tass) کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ خفیہ معلومات نیٹو کے کس رکن کو فراہم کی گئیں، تاہم ایکسکلوسیو رپورٹ کے مطابق وکٹر نے خفیہ ترین رکھی گئی معلومات امریکا کو دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ معلومات اس جدیدترین مگ 41 لڑاکا طیارے سے متعلق ہیں، جو آواز سے پانچ گنا تیز پرواز کرنے کا حامل یعنی ہائپر سونک ہے اور 2020 میں روسی فوج کو استعمال کے لیے دیا جائے گا۔

اس طیارےکو مگ31 لڑاکا طیارے کے متبادل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس کی عمر 2028 میں پوری ہو جائے گی۔

نیوکلیئر اور روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے والا نیا لڑاکا طیارہ مگ 31 کا اَپ ڈیٹڈ ورژن نہیں بلکہ یہ ایک بالکل جدید سکستھ جنریشن مشین ہے، جو امریکا کے ایف 22 اور ایف 35 طیاروں کو باآسانی مار گرانے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا جاتا رہا ہے۔

4 ہزار 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ تیز پرواز کرنے والے مگ41 پر نہ صرف ہائپرسونک میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں بلکہ خود طیارےکو ڈرون کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسے ‘شہابییہ’ یا ‘آگ کا گولہ’ قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کی اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہائٹن نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ روس کے خلاف دفاعی اقدامات نہ کیے گئے تو بہت دیر ہو جائےگی،کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے سامنے امریکا بےبس ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لیکن اب امریکا مستقبل میں استعمال کے لیے تیار روسی طیارے کی معلومات حاصل کرکے فائدے میں ہے، لیکن یہاں روس کے لیے یہ سبق ہے کہ محنت کریں، دفاع پر اربوں ڈالر بھی خرچ کریں لیکن سکون سے بیٹھنے کے لیے پہلے وطن کے غداروں سے ہوشیار ہو جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply