• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلسطین سے اظہار یکجہتی: جنوبی افریقہ کا اسرائیل میں مس یونیورس تقریب کا بائیکاٹ

فلسطین سے اظہار یکجہتی: جنوبی افریقہ کا اسرائیل میں مس یونیورس تقریب کا بائیکاٹ

جنوبی افریقہ کی حکومت نے اسرائیل میں منعقد ہونے والے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں مس جنوبی افریقہ کی شرکت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی حکومت نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آئندہ ماہ دسمبر میں اسرائیل میں ہونے والے ’مس یونیورس‘ کے مقابلوں سے خود کو الگ کیا ہےاسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق جنوبی افریقی حکومت نے 14 نومبر کو اپنے اعلان میں واضح کیا کہ وہ مقابلہ حسن سے الگ ہو رہی ہے

جنوبی افریقہ کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مس جنوبی افریقہ کے اس مقابلے میں شرکت کے فیصلے سے حکومت کا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے حکومت کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقہ کی ’مس یونیورس‘ انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کی مگر انتظامیہ نے ان کی تجاویز نہیں مانیں، جس کے بعد حکومت خود کو مقابلوں سے الگ کر رہی ہے۔

وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی عوام بھی ‘مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت کرنے والی حسینہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکومت سمجھتی ہے کہ ان کا اسرائیل جانا ان کی مقبولیت کو کم کر سکتا ہے۔

حکومت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جانے کے دستاویزی اور مستند ثبوت موجود ہیں، حکومت کسی طرح بھی نسل پرست ریاست کی حمایت نہیں کرے گی۔

جنوبی افریقی حکومت نے واضح کیا کہ اب ’مس یونیورس‘ مقابلوں میں شرکت کرنے والی ان کے ملک کی تنظیم کو حکومتی حمایت حاصل نہیں ہوگی اور ان کی شرکت کو حکومتی پالیسی کا حصہ نہ سمجھا جائے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ’مس یونیورس‘ انتظامیہ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے مقابلے میں کوئی بھی سیاسی ایونٹ نہیں ہوگا، اس لیے اس کا بائیکاٹ کرنا درست نہیں منتظمین کی جانب سے حکومتی تجویز نہ ماننے پر جنوبی افریقی حکومت نے خود کو مقابلوں سے الگ کرلیا۔

عام طور پر ہر ملک کی مقابلہ حسن کروانے والی انتظامیہ کو حکومت کی حمایت حاصل ہوتی ہے اور حکومتیں ایسے مقابلوں کو پروان بھی چڑھاتی ہیں تاہم اب جنوبی افریقی حکومت ’مس یونیورس‘ کے آئندہ ماہ اسرائیل میں ہونے والے مقابلے کے دوران اپنے ملک کی انتظامیہ کی حمایت نہیں کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

’مس یونیورس‘ کا 70 واں سالانہ مقابلہ آئندہ ماہ یعنی دسمبر کی 12 تاریخ کو اسرائیل کے شہر ایلات میں ہونے والا ہے جس میں 70 سے زائد ممالک کی حسینائیں اعزاز جیتنے کے لیے مد مقابل ہوں گی جبکہ جنوبی افریقہ میں بہت شدت کے ساتھ یہ مطالبہ ہو رہا تھا کہ اسرائیل میں انعقاد کی وجہ سے ‘مس جنوبی افریقہ’ کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply