• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارک دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کو آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارک پیش کرتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے۔ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ سدا بہار سٹریٹجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگی۔ صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply