لاہور:زمبابوے کیخلاف بہترین کارکرگی دکھانے والے پاکستانی بلے بازوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔
زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کمال پرفارمنس پرفخرزمان کی بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں 8درجہ ترقی ہوگئی،کیرئیربیسٹ 16ویں پوزیشن پرآگئے۔
اسی سیریز میں 3سنچریاں، امام الحق نے بھی لمبی چھلانگ لگائی،51درجہ پھلانگ کر43ویں نمبر پر قبضہ کرلیا جبکہ بابراعظم کی ایک درجہ ترقی، تیسری سے دوسری پوزیشن پرآگئے۔

بھارت کے ویرات کوہلی بلے بازوں میں جبکہ جسپریت بمرہ بولرز رینکنگ میں بدستورسرفہرست ہیں ،ٹاپ 10بولرز میں حسن علی واحد پاکستانی ہیں، جن کا تیسرا نمبر ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں