دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی فروخت اکتوبر سے شروع

پہلے زمانے کی جادوئی کہانیوں میں شہزادوں کی سواریاں اڑن قالین ہوا کرتے تھے، لیکن اب اس کی جدید قسم اڑن گاڑیوں کی شکل میں بھی سامنے آنے والی ہے۔ٹیرافیوگا نامی کمپنی کافی عرصے سے فلائنگ کار کی تیاری پر کام کررہی ہے اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ یہ اڑنے والی گاڑیاں اگلے ماہ سے پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں اور صارفین کو ڈیلیوری 2019 کے شروع میں کی جائے گی۔صارفین کو انہیں چلانے کے لیے ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پائلٹ لائسنس کی ضرورت ہوگی2 نشستوں والی یہ ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑی زمین پر دوڑنے کے ساتھ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اڑنے کے لیے تیار ہوسکے گی۔ٹرانزیشن نامی یہ گاڑی 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاکر سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 400 میل تک پرواز کرسکے گی۔اس گاڑی کے پر زمین پر چلنے کے دوران سمٹے رہیں گے جبکہ اڑان بھرنے سے پہلے کھل جائیں گے۔فی الحال اس گاڑی کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر اگلے ماہ سے اس کی ابتدائی فروخت شروع ہورہی ہے جب قیمت بھی سامنے آجائے گی۔اس گاڑی کی تیاری پر تو کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر توقع ہے کہ حتمی ماڈل زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا، جیسے رئیر ویو کیمرے اور نیا پیراشوٹ سسٹم وغیرہ۔کمپنی کے مطابق باہری ڈیزائن بھی لوگوں کے لیے پرکشش بنایا جائے گا جبکہ سامان رکھنے کی جگہ بڑھانے کے ساتھ مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ اقدامات کیے جائیں گے۔اسی طرح کمپنی کی جانب سے ایک بوسٹ موڈ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو کہ دوران پرواز اس گاڑی کو کچھ وقت کے لیے اضافی طاقت فراہم کرے گا۔اس گاڑی کو 2016 میں امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے لائٹ اسپورٹ ائیرکرافٹ کا سرٹیفکیٹ دیا تھا جبکہ نیشنل ہائی وے اینڈ ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے معیار پر بھی پوری اتری تھی۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply