• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کا بغیرتحقیق الزام تراشیوں کا رویہ افسوسناک ہے،وزیرخارجہ

بھارت کا بغیرتحقیق الزام تراشیوں کا رویہ افسوسناک ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ پرافسوس اور مذمت کرتےہوئے کہاکہ  بھارت کا بغیرتحقیق الزام تراشیوں کا رویہ افسوسناک ہے ،ثبوت دیں تعاون کیلئے تیارہیں ۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو میونخ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکیورٹی  پالیسی سربراہ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اوریورپین یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال اور موجودہ صورتحال پراطمینان کا اظہارکیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میونخ کانفرنس میں پاکستان کا بھرپورمؤقف پیش کیا جس سے اعتماد سازی میں اضافہ ہوا ۔

وزیرخارجہ نے پلوامہ واقعہ پرافسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ پاکستان جانی نقصان اورتشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے اورنہ اپنی سرزمین دہشتگردی کواستعمال کرنے دے گا، بھارت کا بغیرتحقیق الزام تراشیوں کا رویہ افسوسناک ہے اگرہندستان ثبوت دے تو تعاون کیلئے تیارہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ پاکستان کوسفارتی طورپرتنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا، دنیا حقائق سے واقف ہے، پاکستان کو اس واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ،پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے ،پاکستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی ،کینیڈا،ازبک وزرائے خارجہ اورافغان صدرکے ساتھ ملاقاتوں نے بھارتی ایجنڈا خاک میں ملادیا ۔

انہوں نےمزید کہاکہ انتخابات آتے جاتے ہیں بھارت کو سیات سے بالاترہوکرسوچتے ہوئے خطے کے امن واستحکام کوفوقیت دینی چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیرخارجہ نے امریکی سینیٹر سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کودوبارہ استوارکرنا چاہتا ہے امریکی سینٹرزبھی صدرٹرمپ اوروزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے خواہاں ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply