• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزاد ریاست کے خواب اور تجدید عہد کا دن، سادگی سے منایا جارہا ہے

آزاد ریاست کے خواب اور تجدید عہد کا دن، سادگی سے منایا جارہا ہے

آج 23مارچ، قرارداد پاکستان، آزاد ریاست کے خواب اور تجدید عہد کا دن، نہایت عزت و احترام اور سادگی سے منایا جارہا ہے، شہریوں کا پاک وطن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار۔

قوموں کی زندگی میں بعض لمحات انتہائی فیصلہ کن ہوتے ہیں جو اپنے نتائج اور اثرات کے اعتبار سے خاصے دورس اور تاریخ کا دھاوا موڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک لمحہ مسلمانان برصغیر کی زندگی میں 23 مارچ 1940ء کو آیا جب لاہور کے ایک وسیع و عرض میدان جسے منٹو پارک کہا جاتا ہے، لاکھوں مسلمان اکھٹے ہوئے اور بنگال کے وزیر اعلیٰ مولوی فضل حق نے ایک قرار داد پیش کی جس کی تائید مسلمانوں نے دل و جان سے کی۔

وہ قرار داد تھی قرارداد پاکستان، 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لیے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ اس قرار داد کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح نے خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کا اضافہ کیا جو برصغیر کے مسلمانوں کی ایک اہم اور اشد ضرورت تھی۔

یہ ایک تاریخی دن ہے جب23 مارچ 1940 کو قیام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد کرنے کے عزم پرمہرثبت ہوئی، لاہور کے منٹو پارک میں قائداعظم محمد علی جناح کی صدارت میں مسلم لیگ نے قرارداد پاکستان منظورکی۔ قیام پاکستان سے قبل آج کے روز ہی برصغیر میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن حاصل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی جسے قرارداد لاہور کا نام دیا گیا، جبکہ اسی دوران ہی قرارداد لاہور کو پہلی بار قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قرارداد پاکستان کے 7 برس بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے پر وجود میں آیا اور پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا، موجودہ حالات کے پیش نظر یوم پاکستان کو سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply