یروشلم: فلسطین کی بہادر لڑکی احد تمیمی کو رہا کردیا گیا، تمیمی کو گزشتہ سال اسرائیلی فوجی اہلکار کو للکارنے اور تھپڑ مارنے پر آٹھ ماہ قید کی سزا سانئی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اورا نہیں للکارنے والی فلسطین کی بہادر احد تمیمی کو آج رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد احد تمیمی والدہ کے ہمراہ مغربی کنارے پہنچ گئی ہیں۔
سترہ سالہ احد تمیمی کو گزشتہ سال اسرائیلی فوج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
احد کوبارہ مقدمات میں آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ احد کواس کی بہادری کے باعث ہیرو کا خطاب دیا گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں