• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کو 18ارکان کی ضرورت

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کو 18ارکان کی ضرورت

 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 18 ارکان کی ضرورت ہے اور آئندہ چند روز میں مطلوبہ ممبران کی حمایت حاصل کرلیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے جھنگ کے شہری حلقے پی پی 126 سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا احمد لدھیانوی بھی موجود تھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح روز ایک ایک دو دو کرکے ممبران نہیں لائیں گے، پی ٹی آئی کو جلدی ہے اس لیے ہم بھی کوشش کر رہے ہیں۔  جہانگیر ترین کے پاس پیسہ بھی ہے اور جہاز بھی ہے، ہمارے پاس نہیں۔ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، وفاق میں 10 کروڑ اور صوبے میں 5 کروڑ کی آواز لگائی گئی ہے۔ اس موقع پر مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے، ایک دو روز میں مشاورت سے فیصلہ کر لیں گے۔ دوسری جانب رانا ثنااللہ نے چنیوٹ میں بھی آزاد نومنتخب اراکین سے ملاقات کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply