• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے وفد کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی

پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے وفد کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ عالمی معیار پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر سے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ایشیا پیسفک گروپ کے ایگزیکٹو سیکریٹری گورڈن ہک نے کی۔ وفد نے وزیر خزانہ کو دورہ پاکستان کے مقاصد اور اپنے قیام کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ہونے والی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ عالمی معیار پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، اس حوالے سے ایشیا پیسفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کے قوانین کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply