برطانوی شہزادہ ہیری کے آسٹریلیا میں مداح امڈ آئے

برطانوی شہزادہ ہیری کے آسٹریلیا میں مداح امڈ آئے، طالبہ گلے مل کر روپڑی تو ننھے مداح نے بھی گلے لگایا، لیکن چھوٹی بچی نے فری نہیں کرایا۔ بچے،بوڑھے اور جوان، پرنس ہیری سب کی جان۔ آسٹریلیا میں برطانوی شہزادہ ہیری کے چاہنے والوں کی کمی نہیں۔ جہاں جائیں مداح امڈ آئیں۔ ننھے مداح نے شہزادے کا کیا بھرپور استقبال، ہیری کو گلے لگایا، داڑھی کو بھی کھجایا۔ میلبرن میں طالبہ ہیری سے ملنے کو بے تاب نظر آئی۔ شہزادے نے گلے لگایا تو لڑکی کو یقین نہ آیا، خوشی سے رونے لگی۔ ایک چھوٹی بچی نے تو شہزادے کو تصویر لیتے وقت خوب ٹشن دکھائے۔ پرنس ہیری کا حس مزاح بھی کمال، انٹرویو کے دوران خیالی مکھیاں اڑا کر کیا سب کو حیران۔ شہزادہ ہیری اہلیہ میگن مرکل کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply