پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے مہنگائی سے تنگ آکر سائیکل چلانا سیکھ لی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سینیٹر بہرامند تنگی نے روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہاوس جانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا گاڑی ہے لیکن پٹرول میری پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔ احتجاجاً اب روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہاوس جایا کروں گا۔
Advertisements

گزشتہ دنوں بھی سینیٹر بہرا مند تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ گئے تھے لیکن ان کی سائیکل کو ملازم نے گرنے سے بچانے کیلئے پیچھے سے پکڑ رکھا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں