• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھانجیوں سے جنسی زیادتی،پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت

بھانجیوں سے جنسی زیادتی،پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت

راولپنڈی: بھانجیوں سے جنسی زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر معروف پاکستانی گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی کمسن بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں ان کے سگے بھائی کو سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔

راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم افتخار علی کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

ملزم افتخار علی نامور پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کے حقیقی بھائی ہیں۔ گزشتہ برس نازیہ اقبال کی طرف سے روات پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کے بھائی پر الزام لگایا گیا کہ وہ ان کی دو کمسن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

گلوکارہ نازیہ اقبال گزشتہ کئی سالوں سے اپنے چھ بچوں کے ہمراہ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ گزشتہ سال پشتو گلوکارہ نے تھانہ روات میں اپنے بھائی افتخار کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں ان کی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس نے بعد میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ میڈیکل رپورٹس میں بھی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

متعلقہ تھانے میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں نازیہ اقبال نے کہا تھا کہ بیٹیاں مجھ سے اکثر شکایتیں کرتی تھیں کہ ماموں ہمارے ساتھ زیادتی کرتا ہے، مجھے بچیوں کی باتوں پر یقین نہیں ہوا۔ بروز ہفتہ بوقت قریب آٹھ بجے میں بچوں کا ناشتہ بنانے اٹھی تو ساتھ والے کمرے سے میری چھوٹی بیٹی کے رونے کی آواز آئی۔

نازیہ کے مطابق انھوں نے کمرے میں جا کر دیکھا تو ان کا بھائی ان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جبکہ ان کی بڑی بیٹی کے مطابق ماموں ہمیں اپنے موبائل پر بچوں کو ذبح کرنے کی ویڈیوز دکھاتا تھا اور کہتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔ اس واقعے کے بعد نازیہ اور ان کی بچیاں شدید صدمے کی کیفیت میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جبکہ اب عدالت نے بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اس سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ سرخرو ہوگئی ہیں اور انہیں عدالت کی طرف سے انصاف ملا جس کے تحت ان کے بھائی کو موت اور جرمانے کی سزا ہوئی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں جرمانہ نہیں چاہیے، انہیں انصاف درکار تھا جو انہیں مل گیا ہے اور وہ اس پر اللہ تعالی کی شکر گزار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply