• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں مزدوروں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی

سعودی عرب میں مزدوروں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی

سعودی عرب میں شدید گرمی کے موسم میں مزدوروں پر دن کے اڑھائی گھنٹے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے فیصلے کے مطابق 15 جون سے اور 15 ستمبر تک کارکنوں پر دوپہر ساڑھے 12 سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک کام کرنے پر پابندی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کرنے والوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر کیا گیا ہے۔وزارت نے کاروباری مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ کام کے اوقات میں اس انداز میں ترمیم کریں جو ان کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کی خلاف ورزیوں کی اطلاع یونیفائیڈ نمبر 19911 کے ذریعے یا وزارت کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply