1کلوسونا،1ارب یوروحق مہروالی شادی کا انجام طلاق پر

دو ہفتے قبل ہونے والی ایک شادی نے اس وقت ہلچل مچا دی تھی جب عراقی دولہے حیدرالفیلی نے کویتی دلہن فنکارہ غدیر الفھد سے شادی کی تھی اور مہر ایک کلو سونا معجل اور ایک ارب یورو مؤجل رکھا گیا تھا۔جس کا اختتام طلاق پرہوا۔

 

شادی کے حق مہر میں ایک ارب یورو لگ بھگ ایک ارب 78 کروڑ ڈالر کے مساوی بنتے ہیں۔ اتنی بڑی رقم مہر رکھنے پر لوگوں یقین نہیں کر پا رہے تھے۔ اسی لیے اس شادی کی نشر ہونے والی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی تھی۔

تاہم مشہور ہونے والی اس شادی کا انجام بدقسمتی سے اچھا نہیں ہوا اور اعلان کیا گیا ہے کہ حیدر الفیلی اور غدیر الفھد نے رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چار مارچ کو شادی کرنے والےعراقی حیدرالفیلی نے اعلان کیا ہے کہ آپس میں ہم آہنگی اور مطابقت پیدا نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے غدیر الفھد کو طلاق دے دی ہے۔ دو ہفتے قبل فن لینڈ میں مقیم عراقی نوجوان کی اس شادی سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا۔ کویت کی اداکارہ غدیر الفھد کے ساتھ شادی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ویڈیو ٹک ٹاک ایپ کے جس اکاؤنٹ پر ویڈیو نشر کی گئی اسے 6.8 لاکھ افراد فالو کر رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ویڈیو میں مجاز شخص کو معاہدے کی شرائط پڑھتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کہ رہا ہے جہیز ایک کلو 21 قیراط سونا ہے۔ پھر مجاز شخص یہ جملہ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ مہر میں ایک ارب یورو موجل بھی ہے۔ نکاح خواں نے اس قدر بڑی رقم کے مہر کی درستی یقینی بنانے کے لیے دولہا کی طرف توجہ بھی کی تھی۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ بعض افراد نے اسے مبالغہ آرائی سمجھا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کہا کہ وہ صرف اپنی بیوی کے لیے اپنی محبت اور تعریف کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply