• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی ڈی چوک پہنچنے کی کال توہین عدالت ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان کی ڈی چوک پہنچنے کی کال توہین عدالت ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال توہین عدالت ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایچ 9 میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے،عمران نیازی کا ریکارڈ ہے اس نے عدالت کا حترام کرنا ہے نہ ادارے کا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کوآگ لگائی،تحریک انصاف کے کارکنوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسند وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور ہورہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کا کام امن وامان یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہ کہا کہ پولیس شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply