• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بےگھر فلسطینیوں نے اپنے کیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘ لکھ دیا

بےگھر فلسطینیوں نے اپنے کیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘ لکھ دیا

فلسطینیوں نے اپنے کیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘کی چاکنگ کردی، انھوں نے اسرائیلی مظالم کیخلاف کھڑے ہونے پر طلبہ کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی جانب سے امریکی طلبہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ان کی جانب سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کرنے کے عمل کو سراہا گیا ہے۔ بےگھرفلسطینیوں نے اپنےکیمپوں پر’’شکریہ امریکی طلبہ‘‘کی چاکنگ کی ہے۔

چاکنگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جانب سے لکھا گیا کہ امریکی طلبہ آپ کا پیغام ہم تک پہنچ گیا، ہمارے لیےکھڑے ہونے کا شکریہ۔

امریکی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا ہے۔ پولیس نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حامی کیمپ کو خالی کرالیا ہے۔

امریکی پولیس نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کرنے پر بوسٹن میں قائم یونیورسٹی کے کیمپس میں سے ایک کو طلبہ سے خالی کرایا۔

واضح رہے کہ لندن میں بھی لاکھوں شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیا، برطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے مارچ کا آغازکیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لندن کی سڑکوں پر ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کےنعرے لگائے گئے جبکہ عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔sp;

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply