ویلنتائن ڈے منانے کا طریقہ بھارتی حکومت سے سیکھیں

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو بطور ’کاؤ ہگ ڈے‘ کے طور پر منائیں۔

بھارتی عوام سے اپیل اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارتی معاشرے میں مغربی طرز معاشرت و کلچر کو کم کرنا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ گائے بھارتی کلچر اور معیشت کا حصہ ہے لہذا وہ تمام افراد جو گائے سے محبت کرتے ہیں، 14 فروری کو گائے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسے گلے سے لگائیں۔

اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی جانے والی اپیل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث بن گئی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے اپنی آرا پیش کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت کے معروف صحافی بوبنز ابراہام نے حکومتی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ گائے کو یہ کیسے بتایا جائے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں؟ اور پھر یہ کیسے معلوم ہو گا کہ اس میں گائے کی مرضی بھی شامل ہے یا نہیں؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply