لندن: فلسطین کے حق میں لاکھوں شہریوں کا مظاہرہ

لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے مارچ کا آغاز ہوا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے فلسطین کی آزادی کے لیے مارچ کا آغاز کیا۔ لندن کی سڑکیں ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مارچ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا۔

شرکا نے فلسطین کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جبکہ برطانوی عوام نے اسرائیل مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمن نے فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے احتجاج اور مظاہروں کو نفرت مارچ کا نام دیا تھا۔

پچھلے سال ہونے والے مظاہرے میں بھی ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد 9 افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جن میں سے پانچ پر نفرت انگیز نعرے لگانے اور پولیس پر حملے کے الزامات لگائے گئے۔

ہوم سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم رشی سونک کی زیر صدارت ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد سویلا بریورمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’میرے ذہن میں ان مارچوں کو بیان کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، یہ نفرت انگیز مارچ ہیں۔‘‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply