نیو ائیر نائٹ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی: رات گئے پولیس نے شہر قائد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سال نو کے موقع پر ہونے والا دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے پی آئی بی کی کرنال بستی میں چھاپا مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، دستی بم بھی پھینکے گئے جوپھٹ نہ سکے۔

پولیس کی اضافی نفری آنے پرعلاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو نیو ایئر نائٹ پر استعمال کی جانی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے تین دستی بم دیگر اسلحہ  بھی برآمد ہوا ہے ، جبکہ پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چوری شدہ موٹرسائیکل کی ٹینکی میں بم تیار کیا گیا تھا، جو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply