ایشیائی ترقیاتی بینک 7 ارب سے زائد کا قرضہ دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا۔ پاکستان میں پائیدار ترقرقی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو 7 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ بینک انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صحت اور توانائی کے شعبے میں بھی بھی مدد فراہم کرے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو یہ فنڈ ” کنٹری پارٹنر شپ سٹریٹیجی فار 2020 -2018 ” کے تحت دیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینک حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ژانگ نے پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے 100 روزہ منصوبہ میں معاشی ترقی، بہتر طرز حکمرانی اورسماجی خدمات کے شعبے کو خاص توجہ دی جا رہی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح میں اضافہ، امن و امان ، توانائی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے باعث ہوا۔ دوسری جانب پاکستان کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ حکومت کے لئے سب سے بڑاچیلنج ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply