کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے شیرشاہ میں زوردار دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب 2 منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی دیواریں گر گئیں۔ دھماکہ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ہوا۔ جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کا گرنے والا ملبہ ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا اور ملبے تلے دبنے والے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

عمارت میں نجی بینک اور دفاتر موجود تھے اور دفاتر کا کچھ سامان نیچے بہنے والے نالے میں بہہ گیا جبکہ دھماکہ سے قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے  موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ممکنہ طور پر دھماکہ سلنڈر کا بھی ہو سکتا ہے۔ عمارت کا کچھ حصہ نالے کے اوپر موجود تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ انکوائری میں پولیس کا افسر شامل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکرٹری صحت کو سول اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کر دی جبکہ انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے بھی شیر شاہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply