ورلڈ کپ ٹرافیوں سے منشیات برآمد

ارجنٹائنی پولیس نے جعلی ورلڈ کپ ٹرافیاں برآمد کیں، جن میں 1.5کلو گرام کوکین اور حشیش چھپائی گئی تھی۔ یہ ٹرافیاں بظاہر سونے کی نظر آتی تھیں۔ پولیس نے 6افراد کو گرفتار کرلیا ۔ حشیش فروخت کرنے والوں نے ورلڈ کپ میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر منشیات چھپانے کیلئے ان ٹرافیوں کو استعمال کیا تھا۔ پولیس نے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ وزیر سلامتی امور نے کہا کہ ان لوگوں کی گرفتاری بہت اہم تھی۔ ضبط شدہ کوکین کی مالیت ایک لاکھ پونڈ کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کی بازار میں قیمت اس سے زیادہ ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply