• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راجن پور میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

راجن پور میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

راجن پور: راجن پور اور گرد و نواح میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

گھوٹکی، میرپور ماتھیلو اور ڈھرکی میں بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

ڈگری میں ہونے والی موسلا دھار طوفانی بارش سے شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

صادق آباد اور اس کے اطراف میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، علی پور میں بھی ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جب کہ متعدد فیڈرز کے ٹرپ کرجانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی کئی علاقوں میں معطل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی راجن پور میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈیرہ غازی خان سے ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply