• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ہائیکورٹ کا نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق اہم فیصلہ دے دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دیا۔

نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کےلیے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں ۔حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔
جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply