• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت، دلہا کے منہ سے بدبو آنے پر دلہن کا شادی سے انکار

بھارت، دلہا کے منہ سے بدبو آنے پر دلہن کا شادی سے انکار

بھارت میں دلہا کے منہ سے بدبو آنے پر دلہن نے شادی سے انکار دیا۔ تفصیلات کے مطابق مانیئر علاقے کے بھاگی پور گائوں کے دیوندر کمار کی بیٹی کسم کی شادی شاہجہانپور کے ندنو پور کی رہائشی دود رام گوتم کے لڑکے امیت کمار کے ساتھ طے پائی، مقررہ پروگرام کے مطابق بارات دھوم دھام کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچی، شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران جب دلہن دلہے کے گلے میں ہار پہنانے کے لئے قریب پہنچی تو دولہا کے منہ سے بدبو آئی جسے محسوس کرنے کے بعد دلہن نے ہاتھ روک لیا اور پیچھے ہٹ گئی، یہ ماجرا دیکھ کر شادی کی تقریب میں موجود باراتی ، عزیز و اقارب اور مہمان ششدر رہ گئے، لڑکی نے گھروالوں سے کہا کہ وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کرے گی، باراتی خواتین اور مہمانوں نے لڑکی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم لڑکی پر انکی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور بارات بغیر دلہن کے واپس چلی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply