جوائے لینڈ کو ریلیز کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: وفاق کے بعد سندھ نے بھی فلم “جوائے لینڈ” کی نمائش کی اجازت دے دی۔ جبکہ پنجاب کی جانب سے پابندی برقرار ہے۔

متنازعہ مواد ہٹانے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت ملی تو سندھ کے مختلف سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کا اعلان کر دیا گیا۔ فلم پروڈیوسر کی جانب سے اٹھارہ نومبر کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام نے فلم پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کی ریلیز روکنے کے لیے حکومت کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں، اس لیے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کی دفعہ 9 (1 اور 2) کے تحت اس پر پابندی عائد کی، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔

وزیر اعظم کے اسٹریٹیجک ریفارم کے سربراہ سلمان صوفی نے 16 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینسر بورڈ کمیٹی نے فلم “جوائے لینڈ” کو کلئیر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اچانک فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تحریری شکایات موصول ہونے کے بعد فلم کا سرٹیفیکیشن منسوخ کر دیا تھا کہ اس میں “انتہائی قابل اعتراض مواد” کی شکایات تھیں تاہم سینسر بورڈ کی جانب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت دے دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملالہ یوسفزئی نے بھی فلم جوائے لینڈ کے دفاع میں سامنے آگئیں، ملالہ یوسفزئی نے فلم جوائے لینڈ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ جوائے لینڈ فلم پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام ہے اور فلم میں ہر کردار کے ساتھ ہمدردی کا برتاؤ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply