• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: ایلس ویلز

پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: ایلس ویلز

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے، نئی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے بی بی سی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کرچلنے کا خواہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیپو نے پاکستان کا دورہ کیا اور حکومت کے ساتھ تعمیری مذاکرات کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی اہم ہے ۔ہمسایہ ممالک کے درمیان بارڈر مینجمنٹ کا ہونا بھی ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply