سائنسدانوں نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی مصنوعی جلد تیارکر لی ہے۔
جنوبی کورین ماہرین نے ایسا روبوٹ بنا لیا جو مختلف رنگوں سے گزرتے ہوئے اپنی اسکن کا رنگ بھی انہی رنگوں جیسا کرلیتا ہے۔
مصنوعی جلد خصوصی سیاہی سے بنائی گئی ہے جو درجہ حرارت کے مطابق اپنے اندر نصب چھوٹے چھوٹے ہیٹرز کی مدد سے رنگ بدلتی ہے، لچکدار اور متعدد پرتوں والی مصنوعی جلد کی موٹائی سو مائکرو میٹر یعنی انسانی بالوں سے پتلی ہے۔
مکینیکل انجینئر کا کہنا تھا کہ پہننے کے قابل ڈیوائس بنانا جو اس کے رنگ اور پیٹرن کو فعال طور پر تبدیل کر سکتا ہو اس مطالعے کا ایک مقصد تھا۔
اس لیے اس نے اپنا رنگ بدلتے گرگٹ پر ریسرچ کر کے اس کا آئیڈیا لیا، کیونکہ موجودہ ڈسپلے ٹیکنالوجی پیچیدہ ڈھانچے کی حامل ہے۔
سکن بنانے والے ماہر کا کہنا تھا کہ اس کا یہ کام فوجیوں کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگا جن کو وقت آنے پر خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی، بلکہ جمالیاتی مقاصد جیسے فیشن ، کاروں اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ڈسپلے ٹیکنالوجی کے لیے بھی بنایا جا سکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں