امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےترجمان جان کربی نےکہاہےکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےالزام پرتشویش ہے۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےترجمان جان کربی کاکہناتھاکہ رپورٹس میں سنا ہے کہ ووٹرز کو ڈرایادھمکایاگیاہے، ہم پاکستان میں الیکشن کے معاملات بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
جان کربی کامزیدکہناتھاکہ ووٹ ابھی بھی گنے جارہے ہیں ،بین الاقوامی مانیٹربھی دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آواز اٹھانے کے لیے امریکا سے مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان نےکہاہےکہ کاسمیٹک بیانات نہیں چلیں گے، انتخابات پر جس طرح امریکا کو آواز بلند کرنی چاہیے اس طرح اُس نے نہیں کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں