• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلوریڈا ،ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

فلوریڈا ،ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں آن لائن ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ، جبکہ فائرنگ کرنے والے نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکاگو پزا ریسٹورنٹ کے اندر جی ایل ایچ ایف (GLHF) گیم بار میں جاری میڈین 19 آن لائن گیم ٹورنامنٹ کے ریجنل کوالیفائر رائونڈ کے دوران پیش آیا ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق گیم بار سے فٹبال ویڈیو گیم مقابلے کی لائیو سٹریمنگ جاری تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی۔ عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کرنے والے  نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق شوٹر بھی گیم میں شریک تھا، جس نے شکست کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ ٹورنامنٹ میں شریک ایک اور کھلاڑی کے حوالے سے مذکورہ اخبار نے بتایا کہ شوٹر اپنے آپ کو ختم کرنے سے قبل کئی لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply