• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب: ہر ضلع میں ایک خاتون ایس ایچ او تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب: ہر ضلع میں ایک خاتون ایس ایچ او تعینات کرنے کا فیصلہ

خواتین پولیس افسران کا کردار بڑھانے کی کوششیں کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے ہر ضلع میں ایک خاتون اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے بارے میں ریجنل پولیس افسر سمجھتے ہوں کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب نے تمام ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز)، سٹی پولیس افسران (سی پی اوز) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر ضلع میں ایک خاتون ایس ایچ او تعینات کریں۔

رپورٹ کے مطابق تھانوں میں خاتون کی مدد کے لیے امدادی ڈیسک قائم کر دی گئی ہے لیکن وہ فعال نہیں ہے، بڑے شہروں اور اضلاع کے تھانوں میں ایک خاتون افسر کو تعینات کیا جانا چاہیے تاکہ وہ متاثرہ خاتون اور ان کی شکایات کے حوالے سے مدد کر سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئی جی نے اپنی ہدایات پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی جمعہ تک طلب کر لی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply