• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روتھس چائلڈفیملی کے سربراہ جیکب روتھس چائلڈ انتقال کر گئے

روتھس چائلڈفیملی کے سربراہ جیکب روتھس چائلڈ انتقال کر گئے

دنیا کے معروف ترین سرمایہ کاروں میں سے ایک اور بینکاری کے شعبے میں سرفہرست نام جیکب روتھس چائلڈ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔روتھس چائلڈ کو 1980 کی دہائی میں شہر کے تیز ترین دماغوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور وہ متعدد ہائی پروفائل سودوں میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ روتھس چائلڈ خاندان ایک ایسا خاندان ہے جس کے بارے میں بہت سے سازشی نظریات پائے جاتے ہیں۔ان سازشی نظریات کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ روتھشائلڈ خاندان دنیا کو چلانے والے مشہور “ایلومیناٹی” میں ایک اہم
نشست رکھتا ہے۔پی اے نیوز ایجنسی کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کے اہل خانہ نے کہا کہ ‘ہمارے والد جیکب بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں ایک شاندار موجودگی تھے، ایک شاندار فنانسر، آرٹس اور کلچر کے چیمپیئن، ایک سرشار سرکاری ملازم۔ اور فلاحی کاموں کے پرجوش حامی تھے۔ وہ اسرائیل اور یہودی ثقافت میں خیراتی کاموں کی پرجوش حامی تھیں، وہ ایک ماہر ماحولیات، ایک عزیز دوست، والد اور دادا تھے۔
روتھس چائلڈ کی اہلیہ کا 2019 میں انتقال ہو گیا تھا ، اور ان کے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، اس کے علاوہ کئی پوتے پوتیاں بھی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply