• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شمالی وزیرستان کے معروف شاعر مرسلین شاہ میر اغوا کاروں کے تشدد سے شدید زخمی

شمالی وزیرستان کے معروف شاعر مرسلین شاہ میر اغوا کاروں کے تشدد سے شدید زخمی

پختون تحفظ تحریک کے  روحِ رواں محسن داور کے مطابق، شمالی وزیرستان کے معروف شاعر اور پختون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن مرسلین شاہ میر کو 16 اپریل کی شب ان کے گھر تھرنول سے اٹھا لیا گیا اور اگلی صبح انہیں شدید تشدد کے بعد   زخمی حالت میں خوشحال گڑھ پل ۔ کوہاٹ کے کنارے پھینک دیا گیا۔ ان کا موبائل فون اور میموری کارڈ بھی اغوا کار ہتھیا کر لے گئے۔

این ایس ایف پاکستان کے مرکزی صدر ساحِر آزاد پلیجو نے اِس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنا پروپیگنڈا فیل ہوتے دیکھ کر بوکھلا گئی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب این ایس ایف پاکستان نے تحریک کے انقلابی رُخ کو دیکھتے ہوئے  پی ٹی ایم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو ریاست کو ایوب خان کا حشر یاد آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوبی آمریت کے دور میں بھی انقلابی کارکنان کے ساتھ یہی بربریت برتی گئی تو کیا وجہ ہے کہ ہم یہ نہ کہیں کہ ملک میں مارشل لاء نہیں؟ اگر یہ وزیرِاعظم کٹھ پتلی نہیں، تو بتائے کہ بلوچِستان، سندھ، فاٹا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں لوگ لاپتہ کیوں ہو رہے ہیں؟

اگر صوبائی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں تو کیوں ہر صوبے میں طالبِ علموں کو اپنے تعلیمی اداروں میں ناکوں اور بندوقوں کے سائے سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے؟ اگر عدلیہ آزاد ہے تو بتائے کہ طیبہ پر تشدد کرنے والا جج اور اس کی بیوی سزا پانے کے باوجود کیوں آزاد ہیں، کِس طبقاتی مظہر کے تحت ان کی مدعیّان سے صلح ہو گئی؟؟

اِس موقع پر انہوں نے گردوپیش کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کا پروردہ میڈیا جب لوگوں کو آدھا سچ بتا رہا تھا تو گردوپیش غالباً وہ واحد ادارہ تھا جِس نے پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پورا سچ لِکھا اور لوگوں طیّبہ تشدد کیس کا پورا احوال بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اِس دورِ ابتلا میں ایسی صحافت بیشک نعمتِ خداوندی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مرسلین شاہ میر کے لیئے کسی ایف آئی آر کا اندراج ہو بھی گیا تو ان ریاستی بالا دست قوتوں کو کوئی گرفتار نہیں کر سکے گا۔ ہم مرسلین شاہ میر کے لیئے سڑکوں پر پر امن احتجاج کے ذریعے انصاف مانگتے رہیں گے اور پی ٹی ایم کے کارکنان کو کسی جگہ پر بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور نہ کمزور پڑنے دیں گے۔

Facebook Comments

فہیم عامِر
ایک عرصے سے صحافت سے منسلک ہیں اردو اور انگریزی زبانوں میں کالم نگاری کرتے ہیں۔ بقیہ تعارف تو ہماری تحریریں ہی ہیں، جِن میں سے کچھ ہماری فیس بُک پر موجود ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply