• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو نہ ٹھہرائیں، وزیراعظم

افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو نہ ٹھہرائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا انتہائی غیر منصفانہ ہے، پاکستان نے ستر ہزار جانوں کی قربانی دی ہے۔

افغان نائب صدر کی پاکستان پر الزام تراشی کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر صرف پاکستان ہی لایا۔

امریکا افغانستان میں فوجی حل کی کوشش کرتا رہا جو ممکن نہیں تھا۔ جب امریکہ نے انخلا کی تاریخ دے دی تو پھر طالبان ہماری بات کیسے سنتے؟

افغان شورش سے مزید مہاجرین کا پاکستان آنے کا خدشہ ہے، افغانستان میں امن خطے میں امن کیلیے ضروری ہے۔ افغانستان میں امن سب ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے۔ افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان پل ہے۔

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن کیلئے مخلصانہ کوششوں پرمنفی اثرڈالتے ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق طالبان حملے کے بعد بھاگ کر پاکستان آنے والے چالیس افغان اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ افغان نائب صدراللہ صالح نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

پاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نےاس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

افغان حکومت نےسپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی سےآگاہ کیا تھا۔ پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply